ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں بھاری بارش کا انتباہ، 22 اضلاع میں اسکول-کالج بند

تمل ناڈو میں بھاری بارش کا انتباہ، 22 اضلاع میں اسکول-کالج بند

Fri, 26 Nov 2021 20:31:38    S.O. News Service

چنئی،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے لئے بھارتی بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے 22 اضلاع میں اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جان و مال کا کوئی نقصان نہ ہو، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تمل ناڈو میں محکمہ موسمیات نے بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے، گزشتہ روز بارش کے سبب مدورے شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ یہاں کے ضلع مجسٹریٹ نے کل ہی مدورے کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

موسم کے بدلتے ہوئے مزاج کے پیش نظر دو دن پہلے ہی آئی ایم ڈی نے پودوکوٹئی، رامناتھ پورم، ٹوتھوکوڈی، شیو گنگا، مدورے، تھینی، ڈنڈوگل، تیروچراپلی، تجاور، تروورور، ناگپٹینم اور مایلاودوتھورائی اضلاع اور کرائیکل میں ایک کا دو مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔


Share: